ہومپاکستانگورنر خیبرپختونخوا کی پرویزخٹک سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال

گورنر خیبرپختونخوا کی پرویزخٹک سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال

نوشہرہ (آئی پی ایس )سابق وزیر اعلی خیبر پختونخوا اور وزیراعظم شہباز شریف کے مشیر برائے داخلہ پرویز خٹک نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)طالبان اور افغانستان کی تابعداری اور حمایت کرنا چاہتی تھی۔

نوشہرہ میں گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے سابق وزیراعلی پرویز خٹک سے ملاقات کی۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر خیبر ختونخوا نے کہا کہ پرویزخٹک نیسیاست میں طویل اننگز کھیلی ہیں، پرویزخٹک اپنے دورمیں اپوزیشن کے ساتھ مل کر صوبے کی ترقی کے لیے کام کرتے تھے۔فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ باہمی مشاورت سے صوبے کو آگے لیجانے اور ترقی کیلئے کام کرناہے، مختلف سیاسی قائدین سے ملاقاتوں کا مقصد وفاق کے ساتھ مسائل کے حل کی راہیں تلاش کرنا ہے، وفاق کے ساتھ مل کر ایک پیج پر کام کریں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ پشاور میں ایپکس کمیٹی کا تاریخی اجلاس منعقد ہوا، وزیراعظم نے دورہ پشاور کے موقع پر مختلف مسائل سنے اور حل کے لیے اقدامات بھی کیے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پرویز خٹک نے کہا کہ فیصل کریم کنڈی سے دیرینہ تعلقات ہیں، ان سے صوبے کے مسائل پر تفصیلی بات ہوئی، اپنے دور حکومت میں جو کام شروع کییاب ان کو آگے لے کر جاناہے۔پرویز خٹک نے کہا کہ ابھی آزاد ہوں، کسی دوسری سیاسی جماعت میں شامل ہونے کا ارادہ نہیں۔ان کا کہنا تھا کہ گورنر راج کا فیصلہ مشکل تھا، سیاسی طور پر ایسا فیصلہ اچھا نہیں ہوتا، حالات ایسے پیدا کیے گئے کہ مجبوری میں گورنر راج نافذ کرنا پڑا، اگر پی ٹی آئی میں کوئی سوچنے سمجھنے والا ہوتا تو ایسا کبھی نہ ہوتا۔پرویز خٹک نے کہا کہ پی ٹی آئی طالبان اور افغانستان کی تابعداری اور حمایت کرنا چاہتی تھی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔