ملیر(رپورٹ رضوان جوکھیو)پیپلز پارٹی ملیر کے جنرل سیکریٹری اور رکن سندھ اسمبلی محمد ساجد جوکھیو کی صدارت میں ضلع کونسل کراچی کے سابق اراکین کا ایک اجلاس منعقد کیا گیا، جس میں سابق چیئرمین ضلع کونسل کراچی سلمان مراد، ایم پی اے محمد یوسف بلوچ، چیف آفیسر ضلع کونسل کراچی ایاز حمید بلوچ ڈسٹرکٹ انجینئر سید آصف شاہ، اطلاع سیکریٹری ملیر میر عباس تالپور، پی ایس 87 کے صدر امداد جوکھیو، جان عالم جاموٹ، سردار اختر یوسف عارفانی، طارق بلوچ،آغا طارق پٹھان کے علاوہ مختلف یونین کونسلوں کے سابق اراکین نے بڑی تعداد میں شرکت کی، اجلاس میں اراکین نے اپنی قیادت کے سامنے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دو سال قبل جو ٹینڈر کئے گئے تھے ان کے ورک آرڈر ابھی تک جاری نہیں ہوئے ہیں جس کی وجہ سے ضلع کونسل کراچی میں ترقیاتی کاموں کی رفتار سست روی کا شکار ہے، اس لیے قیادت کو چاہیے کہ ضلع کونسل کراچی کے ایڈمنسٹریٹر ڈپٹی کمشنر ملیر گھنور علی لغاری سے مل کر پرانے ترقیاتی منصوبوں کو جلد از جلد شروع کروایا جائے، اس موقع پر ایم پی اے محمد ساجد جوکھیو نے کہا کہ سابق اراکین کے تحفظات کو بہتر سمجھتے ہیں کیونکہ ان کی یونین کونسلوں میں ترقیاتی کام نہ ہونے کی وجہ سے ان پر عوامی پریشر ہوگا اس لئے وہ جلد ہی تمام ایم این اے اور ایم پی ایز کے ساتھ مل کر ویڈمیٹ ضلع کونسل کراچی سے ملاقات کریں گے او کے ترقیاتی منصوبوں کو فی الفور شروع کروانے کی کوشش کریں گے، اس موقع پر شفیع بروہی، ابوبکر میمن، افضل جوکھیو، مکھی اودھا مل،رفیق داد جت، محبوب جوکھیو، عدنان آرائیں، ستار حمایتی اور دیگر اراکین بھی موجود تھے۔
ہوماسلام آبادساجد جوکھیو کی زیرصدارت ضلع کونسل کے سابق اراکین کا اجلاس ، اراکین کے قیادت کے سامنے تحفظات، ترقیاتی منصوبوں کی بحالی کا مطالبہ
ساجد جوکھیو کی زیرصدارت ضلع کونسل کے سابق اراکین کا اجلاس ، اراکین کے قیادت کے سامنے تحفظات، ترقیاتی منصوبوں کی بحالی کا مطالبہ
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
