اسلام آباد (سب نیوز)وفاقی ترقیاتی ادارے (سی ڈی اے ) میں تقرر و تبادلے ، گریڈ 19کے افسر محمد عطا اللہ کو ڈائریکٹر سولڈ ویسٹ مینجمنٹ تعینات کر دیا گیا ہے ۔
سی ڈی اے سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ڈپٹی ڈائریکٹر اسٹیبلشمنٹ علی مرتضیٰ سے ڈائریکٹر سولڈ ویسٹ مینجمنٹ کا اضافی چارج واپس لے لیا گیا ہے ۔جبکہ ان کی جگہ تقرری کے منتظر گریڈ 19کے افسر محمد عطا اللہ کو ڈائریکٹر سولڈ ویسٹ مینجمنٹ تعینات کر دیا گیا ہے۔ڈائریکٹر محمد عطا اللہ کو فوری طور پر عہدے کا چارج سنبھالنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔

