اسلام آباد (سب نیوز)پاکستان اور بھارت نے سفارتی عملے کے لیے اسائنمنٹ ویزوں کا اجرا شروع کر دیا ہے، جس کے تحت دونوں ممالک نے تعیناتی کے منتظر سفارت کاروں اور عملے کو ویزے جاری کر دیے ہیں۔
ذرائع کے مطابق پاکستان اور بھارت نے ایک ایک درجن کے قریب اسائنمنٹ ویزے جاری کیے ہیں۔ ان میں ایسے سفارت کار بھی شامل ہیں جن کی تعیناتی کی مدت مکمل ہو چکی تھی، جبکہ نئے نامزد سفارت کار بھی ویزوں کے اجرا کے منتظر تھے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ویزے حاصل کرنے والے سفارت کار اور سفارتی عملہ جلد اپنی نئی ذمہ داریاں سنبھال لیں گے۔
پاکستان اور بھارت کے درمیان سفارتی عملے کے لیے اسائنمنٹ ویزوں کا اجرا شروع
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
