کراچی (آئی پی ایس )معروف اداکارہ ماہرہ نے پاکستانی فنکاروں کی بھارت میں پابندی کو مایوس کن قرار دیدیا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کی نامور اداکارہ ماہرہ خان نے پہلی بار پاکستانی فنکاروں پر بھارت میں کام کرنے کی پابندی پر لب کشائی کی۔ اداکارہ نے کہا پاکستانی فنکاروں کی بھارت میں پابندی نے مجھے غمکین کردیا۔ماہرہ خان نے کہا کہ میں خود بھارت میں کام کرنے کا تجربہ حاصل کرچکی ہوں اور میں سمجھتی ہوں کہ نہ صرف پاکستان بلکہ برصغیر کے فنکاروں سے ایک ساتھ کام کرکے اپنا تجربہ شیئر کرنے کا موقع چھین لیا گیا ہے۔اداکارہ نے کہا کہ پاکستانی فنکاروں کی بھارت میں پابندی کی وجہ سے مجھے بہت سی بھارتی ویب سیریز میں کام کرنے کی حامی نہیں بھری کیوں کہ مجھے ان پراجیکٹس میں کام کرنے پر خوف محسوس ہورہا تھا۔ماہرہ جلد بھارتی سیریز ” یارجولاہے ” میں نظر آئیں گی، 12 اقساط پرمشتمل ڈراماٹک ریڈنگ کا یہ سلسلہ زی تھیٹر پرنشرکیا جائے گا۔ یارجولاہے کو سرمد کھوسٹ ڈائریکٹ کریں گے، داستان گوئی سے متاثر یہ سیریزکہانیاں تخلیق کرنے اورسنانے کی روایت ہے جو جنوبی ایشیا کی ترجمانی کرتی ہے۔ سیریز کا مقصد ایسے ادیبوںمصنفین کو خراج تحسین پیش کرنا ہے جن کے کام نے ادب یا ٹیلیویژن پرگہرے نقش چھوڑے۔
ماہرہ خان نے پاکستانی فنکاروں کی بھارت میں پابندی کو مایوس کن قرار دیدیا
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
