ہومپاکستانتھر اور عمرکوٹ کے خشک سالی متاثرین کیلئے 5ارب 30 کروڑ روپے کے امدادی پیکج پر عملدرآمد کی منظوری

تھر اور عمرکوٹ کے خشک سالی متاثرین کیلئے 5ارب 30 کروڑ روپے کے امدادی پیکج پر عملدرآمد کی منظوری

کراچی (آئی پی ایس )وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے تھرپارکر اور عمرکوٹ میں خشک سالی سے متاثرہ علاقوں کے لیے 5 ارب 30 کروڑ روپے کے امدادی پیکج پر عملدرآمد کی منظوری دے دی ہے، جس کے تحت متاثرہ افراد کو مالی معاونت کے علاوہ گندم کی فراہمی پر اضافی رقم اور کاشتکاروں کو کھاد کی سبسڈی بھی دی جائے گی۔

ترجمان وزیراعلی کے مطابق مراد علی شاہ کی زیر صدارت امدادی پیکج پر عملدرآمد سے متعلق جائزہ اجلاس منعقد ہوا، جس میں تھرپارکر اور عمرکوٹ کی صورتحال اور مجوزہ اقدامات پر بریفنگ دی گئی۔اجلاس کو بتایا گیا کہ عمرکوٹ کے صحرائی علاقوں کے 25 دیہات کو ممکنہ آفت زدہ علاقوں میں شامل کیا گیا ہے۔وزیراعلی نے چیف سیکریٹری کو متعلقہ سرکاری محکموں اور بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ساتھ رابطہ کرکے امدادی پیکج پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی۔اجلاس میں مراد علی شاہ نے بتایا کہ محکمہ خوراک کی جانب سے فراہم کی جانے والی گندم پر متاثرین کو فی من 2 ہزار روپے اضافی امداد بھی دی جائے گی، جبکہ کاشتکاروں کے لیے فی ایکڑ 4 ہزار روپے ڈی اے پی کھاد سبسڈی کا اعلان بھی کیا گیا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔