اسلام آباد(آئی پی ایس )سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ رنگ روڈ میں سینکڑوں ارب کی کرپشن ہوئی لیکن کوئی گرفتاری نہیں ہوئی ، اگر ملک میں انصاف ہوتا تو اسپیشل اسسٹنٹ کو جیل میں ڈالا جاتا ، رنگ روڈ اسکینڈل میں اصل مجرموں کو چھپانے کی کوشش کی جا رہی ہے ۔اپنے بیان میں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ رنگ روڈ اسکینڈل میں کل ایک معاون خصوصی نے استعفی دے دیا ، موجودہ حکومت کے ہر وزیر پر کرپشن کے الزامات ہیں ، جس دن حکومت گئی کوئی وزیر ، معاون خصوصی آپ کو نظر نہیں آئے گا سب پہلی رات کے پہلے جہاز میں بھاگیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ معاونین خصوصی کا اس ملک سے کوئی تعلق نہیں س لئے معاونین خصوصی سب سے پہلے ملک چھوڑ جائیں گے ۔لیگی رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ وزیراعظم کے دفتر میں ہر کوئی اس وقت کرپشن کررہا ہے۔
جس دن حکومت گئی کوئی وزیر،مشیرنظرنہیں آئے گا سب بھاگ جائیں گے ،شاہد خاقان عباسی
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
