ہومکھیلپی سی بی نے پہلی خاتون ڈائریکٹر ہیومین ریسورس کا تقرر کر دیا

پی سی بی نے پہلی خاتون ڈائریکٹر ہیومین ریسورس کا تقرر کر دیا

اسلام آباد،پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی)نے پہلی خاتون ڈائریکٹر ہیومین ریسورس کا تقرر کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق پی سی بی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ سیرینا آغا 20 مئی سے پی سی بی ہیڈ کوارٹرز میں اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گی۔سیرینا آغا نے یونیورسٹی آف لندن سے ہیومین ریسورس مینجمنٹ میں ایم ایس سی کی ڈگری حاصل کی، سیرینا آغا پاکستان، مڈل ایسٹ اور افریقہ میں ایچ آر کا وسیع تجربہ رکھتی ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔