ریاض(آئی پی ایس )سعودی عرب کی جانب سے انٹرنیشنل فلائٹس آپریشن بحال کردیا گیا ہے۔ فضائی، بحری اور زمینی راستوں کو کھول دیا گیا ہے۔ سعودی شہریوں کو پاکستان کا سفر کرنے کی اجازت جبکہ پاکستانی شہریوں کی سعودی عرب کا سفر کرنے پر پابندی بدستور جاری رہے گی۔سعودی میڈیا کے مطابق سعودی عرب کے بری، بحری اور فضائی روٹس کے لیے مسافروں کی آمد ورفت کی خاطر تمام انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں۔ مملکت میں آج سوموار کو بین الاقوامی سفر مرحلہ وار شروع کر دیا گیا۔ بین الاقوامی فلائٹس کی بحالی کے لئے مسافروں کو مشروط اجازت دی گئی ہے ان شرائط میں مسافروں کے لیے کوویڈ 19 کی پہلی دو خوراکیں لینے کی شرط لازمی قرار دی گئی ہے تاہم اگر جس شخص نے سفر سے 14 دن قبل کرونا کی خوراک لی ہو اسے بھی سفر کی اجازت دی جا سکتی ہے۔
سعودی عرب نے بین الاقوامی فلائٹس آپریشن بحال کردیا
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
