اسلام آباد(آئی پی ایس) شاہ سلمان کے فلاحی امدادی ادارے کی طرف سے چاولوں کے 19,032 تھیلوں کی تقسیم شروع کی جارہی ہے جس سے صوبہ پنجاب اور صوبہ خیبر پختونخوا کے تقریباً 1 لاکھ 14 ہزار سے زائد افراد مستفید ہوں گے۔ایک چاولوں کا تھیلا 21کلو پر مشتمل ہے۔ جس کا مجموعی وزن (400) ٹن بنتا ہے جو کہ مقامی حکومت کے تعاون سے 10 مئی سے صوبہ پنجاب اور صوبہ خیبر پختونخوا کے 9 اضلاع (لاہور، فیصل آباد،خانیوال، ساہیوال،لکی مروت،ٹانک ، لور دیر ، باجوڑ، ڈیرہ اسماعیل خان)میں شفاف طریقے سے تقسیم کیاجائے گا۔
شاہ سلمان کے فلاحی امدادی ادارے کی طرف سے پاکستان کے 19,032 مستحق گھرانوں میں اشیا خردونوش کی تقسیم
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
