لاہور،قومی احتساب بیورو(نیب) نے اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کی ضمانت کیخلاف سپریم کوٹ میں اپیل دائر کرنے کافیصلہ کرلیا ، ہائیکورٹ نے شہباز شریف کی منی لانڈرنگ کیس میں ضمانت منظور کی تھی۔تفصیلات کے مطابق قومی احتساب بیورو نے اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کی ضمانت کیخلاف سپریم کوٹ میں اپیل دائر کرنے کافیصلہ کرلیا، اس سلسلے میں پراسکیوشن ٹیم نے ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف تیاری شروع کردی ہے۔گذشتہ روز منی لانڈرنگ ریفرنس میں نیب نے شہبازشریف و دیگر تمام ملزمان کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کیلئے خط لکھا تھا ،خط میں لاہورہائی کورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کرنیکی درخواست کی گئی تھی۔خط میں کہا گیا کہ شہبازشریف اور دیگرشریک ملزمان کے نام ای سی ایل میں ڈالے جائیں، ٹھوس شواہدپرمبنی منی لانڈرنگ کیس پرعدالتی کارروائی جاری ہے، شہبازشریف کی احتساب عدالت میں زیرسماعت ٹرائل میں موجودگی ضروری ہے، جب کہ 5 ملزمان کو پہلے ہی اشتہاری قرار دیا جا چکا ہے۔خیال رہے لاہور ہائیکورٹ نے شہباز شریف کی منی لانڈرنگ کیس میں ضمانت منظور کی تھی جبکہ صدر مسلم لیگ(ن)کا نام بلیک لسٹ سے نکالنے کی درخواست پر عدالت نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے طبی بنیادوں پر شہباز شریف کو دو ماہ کے لئے بیرون ملک جانے کی اجازت دی تھی۔
نیب کا شہبازشریف کی ضمانت کیخلاف سپریم کوٹ میں اپیل دائر کرنے کا فیصلہ
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
