لاہور،وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ ان کی کابینہ کے وزرا بااختیار ہیں اور کام مشاورت سے کیا جاتا ہے، ون مین شو کی غلط روایت کا خاتمہ کیا۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی پنجاب عثمان نے کہا کہ ماضی کی حکومتوں نے میرٹ کے نام پر اقرباپروری کے کلچر کو فروغ دیا، سابق دور میں کرپشن، سفارش اور دھونس دھاندلی کے ساتھ نمائشی منصوبوں کے ریکارڈ بنے۔عثمان بزدار نے کہا کہ ہمارے منصوبوں میں منتخب نمائندوں کی مشاورت شامل ہوتی ہے ، نمائشی منصوبوں کی بجائے عوامی ضروریات اور ترجیحات کا تعین کر کے پراجیکٹس شروع کئے ہیں ،سابق ادوار کی غلط پالیسیوں کے باعث قومی خزانے کونقصان پہنچا جس کا خمیازہ عوام کو بھگتنا پڑا ، ان منصوبوں کا عوام کو کوئی فائدہ نہ ہوا ، نمود و نمائش والے منصوبے صوبے کیلئے سفید ہاتھی ثابت ہوئے، بغیر پلاننگ اور حکمت عملی کے ایسے منصوبے شروع کئے گئے جو عوام کو ریلیف دینے کی بجائے خزانے پر بوجھ بنے،ان منصوبوں کا عوام کو ئی فائدہ نہ ہوا۔
ماضی کی حکومتوں نے میرٹ کے نام پر اقرباپروری کے کلچر کو فروغ دیا، وزیراعلیٰ پنجاب
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
