Monday, June 8, 2026
spot_img
spot_imgspot_img
ہومٹاپ سٹورینوازشریف کی وطن واپسی کے کیلئے کسی گارنٹی یا یقین دہانی کی ضرورت نہیں،اسحاق ڈار

نوازشریف کی وطن واپسی کے کیلئے کسی گارنٹی یا یقین دہانی کی ضرورت نہیں،اسحاق ڈار


اسلام آباد(نیوزڈیسک) مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما وسابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ نواز شریف کی واپسی کسی گارنٹی کا نتیجہ نہیں، نواز شریف کی واپسی پرضمانت کا عمل بھی ہو جائے گا۔
پارلیمنٹ ہائوس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ نواز شریف کی واپسی کسی گارنٹی کا نتیجہ نہیں، نواز شریف 21 اکتوبر جو وطن واپس آرہے ہیں، پاکستان واپسی کے سفر کیلئے کسی گارنٹی یا یقین دہانی کی ضرورت نہیں، ‎نواز شریف کی واپسی پرضمانت کا عمل بھی ہو جائے گا۔
اسحاق ڈار نے کہا کہ ‎آج تک اس ملک میں کس کو حفاظتی ضمانت نہیں ملی، ‎میں نے حفاظتی ضمانت لینے سے انکار کیا تھا،
صحافی نے سوال کیا کہ کیا شاہد خاقان عباسی کے پارٹی قیادت سے اختلافات دور ہو گئے ہیں؟جس کے جواب میں اسحاق ڈار نے کہا کہ شاہد خاقان عباسی آپ کے زیادہ دوست ہیں ان سے پوچھیں،
اسحاق ڈار نے کہا کہ انتخابات کا انعقاد الیکشن کمیشن کا کام ہے، میں سازشی تھیوری پر یقین نہیں رکھتا، انتخابات کرانا الیکشن کمیشن کی آئینی زمہ داری ہے، الیکشن کمیشن کے جنوری کے آخر میں الیکشن کرانے کے اعلان پر یقین کیا جائے، ڈالر کی حقیقی ویلیو 250 روپے ہے۔
انہوں نے کہا کہ ستمبر 2022 میں کیا تھا کہ ڈالر ریٹ 200 سے کم ہونا چاہئے، ڈالر کو 250 روپے کے قریب آنا چاہئے، کوئی وجہ نہیں کہ ڈالر کی قیمت واپس اوپر جائے، خوش آئند ہے کہ انٹر بینک سسٹم اور ایکسچینج کمپنیاں زمہ داری کا مظاہرہ کر رہی ہیں، معیشت کے حوالے سے سوال نگران حکومت سے کیا جائے، اسحاق ڈار نے مزید کہا کہ ہمارے دور میں بھی ڈالر کی اسمگلنگ اور زخیرہ اندوزی کیخلاف ایکشن لیا گیا تھا، تاہم نتائج آنے میں وقت لگتا ہے، امید ہے آئی ایم ایف کا اگلا اقتصادی جائزہ کامیاب ہوگا، اس کے نتیجے میں پاکستان کو 70 کروڑ ڈالر کی قسط ملے گی۔
سابق وزیر خزا نہ نے کہا کہ تمام قوتیں مل کر کام کر رہی ہیں، کوئی قوت مجھے ناکام نہیں کرنا چاہتی تھی، سب قوتیں مل کر کام کریں گی تو ملک آگے بڑھے گا، پاکستان کو دوبارہ معاشی قوت بنا کر جی ٹونٹی میں شامل کرنا ہے، مہنگائی کے خاتمے اور عوامی مسائل حل کرنے کیلئے ہمت کی ضرورت ہے، کور مہنگائی دیہات میں 18 اور شہری علاقوں میں 19 فیصد ہے، نگران حکومت کے پاس نجکاری سے متعلق اختیار موجود ہے،
پی ڈی ایم حکومت نے قانون سازی کے زریعے نگران حکومت کو اختیارات دیئے تھے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔