ہومپاکستاننائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سے ٹیلیفونک رابطہ، دورہ پاکستان کی دعوت

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سے ٹیلیفونک رابطہ، دورہ پاکستان کی دعوت

اسلام آباد(سب نیوز)نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا، جس میں علاقائی اور عالمی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں رہنماں نے مقبوضہ مشرقی بیت المقدس کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر بھی گفتگو کی اور خطے کی تازہ پیش رفت کا جائزہ لیا۔ترجمان کے مطابق نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی کو پاکستان کے دورے کی دعوت بھی دی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔