واشنگٹن (سب نیوز)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان اختلافات کے حل کے لیے رابطے اور مذاکرات جاری ہیں۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر جاری کردہ اپنے بیان میں کہا کہ ایران چاہے اس کا اعتراف کرے یا نہ کرے دونوں ممالک ایک ایسے مسئلے کے حل پر بات کر رہے ہیں جو ان کے بقول کئی دہائیوں سے چلا آ رہا ہے۔ انہوں نے ایرانی قیادت پر دوہرا رویہ اختیار کرنے کا الزام بھی لگایا۔امریکی صدر نے کہا کہ ایران کے ساتھ معاملہ بالآخر 2 ہی صورتوں میں انجام کو پہنچے گا یا کوئی معاہدہ ہوگا یا پھرمکمل سرنڈر ہوگا (ایران کی جانب سے)۔ انہوں نے ایک بار پھر دہرایا کہ امریکا کسی صورت ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت نہیں دے گا۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کے حوالے سے بھی بیان دیتے ہوئے کہا کہ ایران کا یہ دعوی درست نہیں کہ وہ صرف عمان کے ساتھ اس اہم بحری گزرگاہ پر بات کر رہا ہے کیونکہ ان کے بقول اس علاقے پر امریکی بحریہ کی نگرانی موجود ہے۔ادھر ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے پیر کو ہفتہ وار پریس بریفنگ میں ٹرمپ کے دعوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ایران اس وقت امریکا کے ساتھ کسی قسم کے مذاکرات نہیں کر رہا۔انہوں نے کہا کہ موجودہ رابطے صرف عمان کے ساتھ آبنائے ہرمز میں محفوظ بحری آمدورفت کو یقینی بنانے کے لیے ہیں اور امریکا کے ساتھ کسی نئی بات چیت کا آغاز نہیں ہوا۔
ایران سے مذاکرات جاری ہیں، اب معاہدہ ہوگا یا سرنڈر، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا دوٹوک اعلان
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
