حیدرآباد(نیوزڈیسک)آئی سی سی مینز ورلڈکپ کے دوسرے میچ میں پاکستان کی پوری ٹیم نیدرلینڈز کے خلاف 286 رنز پر آٹ ہوگئی۔پاکستان کی پوری ٹیم49 اوورز میں آٹ ہوئی، سعود شکیل اور محمد رضوان 68،68 رنز بناکر نمایاں رہے۔ حیدر آباد دکن میں کھیلے جارہے آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ میں ٹیم پاکستان نے اپنی مہم کا آغاز آج سے کیا جہاں نیدرلینڈز نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔
پاکستان کی جانب سے فخر زمان اور امام الحق نے اننگ کا آغاز کیا تاہم 3.4 اوورز میں پاکستان کی پہلی وکٹ 15 رنز پر گر گئی جب فخر زمان 12 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہوئے۔
ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ آج کے میچ سے ورلڈ کپ کا اچھا آغاز کریں گے۔
بابر اعظم نے کہا کہ 290 یا 300 سے زیادہ رنز بنانے کی کوشش کریں گے۔
اس موقع پر نیدر لینڈز کے کپتان اسکاٹ ایڈورڈز نے کہا کہ پِچ دوسری اننگ میں بیٹنگ کے لیے سازگار ہو گی۔
پاکستان ٹیم
آج کے میچ کے لیے پاکستان ٹیم میں بابر اعظم، امام الحق، فخر زمان، محمد رضوان، سعود شکیل، افتخار احمد، شاداب خان، محمد نواز، حارث رؤف، شاہین شاہ آفریدی اور حسن علی شامل ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز احمد آباد میں کھیلے گئے ورلڈ کپ کے افتتاحی میچ میں نیوزی لینڈ نے دفاعی چیمپئن انگلینڈ کو باآسانی 9 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

