ہومبریکنگ نیوزسپریم کورٹ میں 1 ماہ کے دوران 1579 زیر التوا مقدمات کا اضافہ

سپریم کورٹ میں 1 ماہ کے دوران 1579 زیر التوا مقدمات کا اضافہ

اسلام آباد:سپریم کورٹ میں زیر التوا مقدمات کی تعداد میں غیر معمولی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔زیر التوا مقدمات کی رپورٹ کے مطابق سپریم کورٹ میں 1 ماہ کے دوران 1579 زیر التوا مقدمات میں اضافہ ہوا ہے۔رپورٹ کے مطابق زیر التوا مقدمات کی تعداد 54 ہزار 965 سے بڑھ کر 56 ہزار 544 ہوگئی، سپریم کورٹ نے 31 اگست تک زیر التوا مقدمات کی رپورٹ جاری کر دی۔سپریم کورٹ میں زیر التوا سول پٹیشنز کی تعداد 30 ہزار 578 تک پہنچ گئی، زیر التوا سول اپیلوں کی تعداد 9 ہزار 875 ہوگئی۔رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ عدالت عظمی میں زیر التوا فوجداری درخواستوں کی تعداد 9 ہزار 384 ہے، زیر التوا نظرثانی درخواستوں کی تعداد ایک ہزار 653 ہے۔ سپریم کورٹ میں 25 از خود نوٹس اور ایک ریفرنس زیر التوا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔