ہومتازہ تریننیویارک میں چاقو بردار خاتون کا حملہ، بینک آف امریکا کی نائب صدر ہلاک

نیویارک میں چاقو بردار خاتون کا حملہ، بینک آف امریکا کی نائب صدر ہلاک

نیویارک (سب نیوز)نیویارک کے ٹائمز اسکوائر میں چاقو حملے کے نتیجے میں بینک آف امریکا کی نائب صدر ہلاک ہوگئیں، جبکہ ایک اور شخص زخمی ہوا جسے طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔
امریکی میڈیا کے مطابق 49 سالہ خاتون نے ٹائمز اسکوائر میں اچانک 2 افراد پر چاقو سے حملہ کردیا، جس کے نتیجے میں بینک آف امریکا کی نائب صدر شدید زخمی ہوگئیں۔رپورٹس کے مطابق حملہ آور خاتون نے پولیس کی جانب سے وارننگ دیے جانے کے باوجود چاقو لہراتے ہوئے آگے بڑھنا جاری رکھا۔
میئر نیویارک کے مطابق پولیس نے حملہ آور خاتون پر فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی ہلاک ہوگئی۔دوسری جانب چاقو کے حملے میں شدید زخمی ہونے والی بینک آف امریکا کی نائب صدر کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئیں۔
واقعے میں زخمی ہونے والے دوسرے شخص کو بھی اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں اس کا علاج جاری ہے۔ حکام کے مطابق زخمی شخص کی حالت خطرے سے باہر ہے۔میئر نیویارک کا کہنا ہے کہ واقعہ کسی پیشگی منصوبہ بندی کے تحت نہیں کیا گیا بلکہ حملہ آور خاتون نے اچانک دونوں افراد پر حملہ کیا، تاہم مزید تحقیقات جاری ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔