ہومپاکستانمصطفیٰ ملک کی خوشاب آمد،ملک الیاس کے والد کی وفات پر تعزیت

مصطفیٰ ملک کی خوشاب آمد،ملک الیاس کے والد کی وفات پر تعزیت

خوشاب (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان مسلم لیگ (ق)کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات اور پارٹی سربراہ چودھری شجاعت حسین کے معتمد خاص غلام مصطفیٰ ملک کی خوشاب آمد،پارٹی کے صوبائی راہنماء اور سابق ضلعی صدر ملک الیاس اعوان کے والد ملک شاہ محمد جڑوال اعوان کی وفات پر اظہار تعزیت کیا اور فاتحہ خوانی کی۔

انہوں نے سابق وزیر اعظم چودھری شجاعت حسین کی جانب سے ملک الیاس اعوان کو تعزیتی پیغام بھی پہنچایا اور انکی جانب سے اہل خانہ سے افسوس کیا۔
مصطفیٰ ملک نے کہا کہ والدین بڑی نعمت ہوتے ہیں اور انکا نعم البدل نہیں ہوتا، مصطفیٰ ملک نے کہا کہ چودھری شجاعت حسین سمجھتے ہیں کہ مسلم لیگی کارکنان ایک خاندان کی مانند ہیں اسی لیے انکے دکھ تکلیف اور خوشی میں شریک ہونا اپنا فرض سمجھتا ہوں،

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔