ہومبریکنگ نیوزپاکستان ہائی کمیشن نئی دہلی نے پاکستان کا یوم آزادی قومی جوش و جذبہ سے منایا

پاکستان ہائی کمیشن نئی دہلی نے پاکستان کا یوم آزادی قومی جوش و جذبہ سے منایا

نئی دہلی: نئی دہلی پاکستان ہائی کمیشن نئی دہلی نے پاکستان کی آزادی کی 76 ویں سالگرہ قومی جوش و جذبہ سے منائی، پرچم کشائی کی تقریب میں ناظم الامور نے پاکستان کا پرچم بلند کیا۔ہائی کمیشن کے افسران اور عملہ اپنے اہل خانہ کے ہمراہ تقریب میں شریک ہوئے، تقریب میں حاضرین کو صدر اور وزیراعظم پاکستان کے خصوصی پیغامات پڑھ کر سنائے گئے، ناظم الامور نے بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناح اور جدوجہد آزادی کے دیگر رہنماں کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا۔ ناظم الامور نے کہا کہ بانیان پاکستان کی عظیم قربانیوں کو فراموش نہیں کیا جا سکتا، ہم بحیثیت قوم متحد ہو کر معاشی ترقی و سماجی انصاف کی طرف اپنی کوششیں مرکوز کر کے عظمت اور خوشحالی کی نئی بلندیوں کو حاصل کر سکتے ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔