ہومپاکستاننہ 27ستمبر آئے گا نہ احتجاج ہوگا، ذمہ داری مجھے دیں، پورے ملک سے لوگ نکلیں گے، شیر افضل مروت

نہ 27ستمبر آئے گا نہ احتجاج ہوگا، ذمہ داری مجھے دیں، پورے ملک سے لوگ نکلیں گے، شیر افضل مروت

ملتان(سب نیوز)رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے پی ٹی آئی قیادت پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ نہ کبھی 27 ستمبر آئے گا نہ احتجاج ہوگا۔ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیر افضل مروت نے کہا کہ احتجاج کی سیاست کسی نے نہیں کی، کسی کی اوقات نہیں کہ احتجاج کر سکیں جیسا وہ کہہ رہے ہیں، یہ احتجاج مجھے دیں پورے ملک سے لوگ نکلیں گے، آپ لوگوں کو ٹرک کی بتی کے پیچھے لگانا چھوڑ دیں۔

انہوں نے کہا کہ احتجاج کی ذمہ داری مجھے واپس دو، آپ احتجاج کر سکیں گے نہ لوگوں کو نکال سکیں گے، عمران خان کے اپنے فیصلے ہیں جو انہیں اندر رکھ رہے ہیں۔رکن قومی اسمبلی نے کہا کہ طاقتور لوگ پاکستان کو جوں کا توں رکھنا چاہتے ہیں، چھوٹے کام کیلئے پشاور یا لاہور بھاگنا پڑتا ہے دن سفر میں کٹ جاتا ہے، سرائیکستان، ہزارہ و دیگر صوبے ضروری ہیں، ترقی لاہور یا پشاور میں ہوگی تو باقی علاقوں میں دہشتگردی ملے گی، نئے صوبوں پر پیسے نہیں لگتے، صوبہ بنتا ہے تو اس کا ریونیو وہیں لگے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے کہا تھا کہ جب دو تہائی اکثریت ملی تو ہر ڈویژن کو صوبہ بناوں گا۔ شیر افضل مروت نے کہا کہ ملتان ترقی سے کوسوں دور ہے، سیالکوٹ تجارت کے باعث کہاں پہنچ چکا لیکن ملتان کہاں کھڑا ہے، ملتان چاروں صوبوں کا مرکز ہے، سیاسی پارٹیوں کے لوگوں کا فرض ہے صوبے کیلئے کام کریں، سندھ میں صوبے بنتے ہیں تو کراچی کے لوگ اپنے علاقے اور حیدر آباد پر توجہ دیں گے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔