ہومبریکنگ نیوزشہباز شریف کو بطور وزیراعظم سبکدوش کر دیا گیا، نوٹیفکیشن جاری

شہباز شریف کو بطور وزیراعظم سبکدوش کر دیا گیا، نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد: شہباز شریف وزیراعظم نہیں رہے، شہباز شریف کو بطور وزیراعظم سبکدوش کر دیا گیا، کابینہ ڈویژن نے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔شہباز شریف کی سبکدوشی کے ساتھ ہی انوارالحق کاکڑ پاکستان کے آٹھویں نگران وزیراعظم بن گئے، صدر مملکت نے انوارالحق کاکڑ کی بطور نگران وزیراعظم تعیناتی کر دی۔

کابینہ ڈویژن نینگران وزیر اعظم کی تعیناتی کا بھی نوٹیفکیشن جاری کر دیا، انوارالحق کاکڑ نے نگران وزیراعظم کے عہدے کا حلف آج اٹھایا تھا۔ صدر مملکت نے انوار الحق کاکڑ سے نگران وزیر اعظم کے عہدے کا حلف لیا تھا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔