ہومشوبزہانیہ عامر کے انسٹاگرام کی تعداد4ملین ہوگئی

ہانیہ عامر کے انسٹاگرام کی تعداد4ملین ہوگئی

کراچی ،معروف اداکارہ و ماڈل ہانیہ عامر کے انسٹاگرام کی تعداد4ملین ہوگئی ۔انسٹاگرام فالوورز کی تعداد میں اضافے کے بعد ہانیہ عامر بھی پاکستان کی ان اداکارائوں کی فہرست میں شامل ہوگئی ہیں جو سوشل میڈیا پر بے حد مقبول ہیں، ہانیہ عامر کے انسٹاگرام اکاونٹ کا جائزہ لیا جائے تو اس وقت ان کی انسٹاگرام پوسٹس کی تعداد ایک ہزار 511 ہیں جن میں ان کی اپنی تصاویر، ویڈیوز اور مختلف پراجیکٹس کے حوالے سے معلومات شامل ہیں۔اس کے علاوہ ہانیہ عامر نے اپنے انسٹاگرام اکاونٹ سے صرف 334 صارفین کو فالو کیا ہوا ہے جن میں ان کے عزیز و اقارب شامل ہیں۔یاد رہے کہ انسٹاگرام پر مقبول اداکاراوں کی فہرست میں پہلے نمبر پر عائزہ خان ہیں جن کے انسٹا فالوورز کی تعداد 8.6 ملین ہے، دوسرے نمبر پر ایمن خان ہیں جنہیں 8.4 ملین صارفین نے انسٹا پر فالو کیا ہوا ہے جبکہ تیسرے نمبر پر صفِ اول اداکارہ ماہرہ خان ہیں جن کے انسٹاگرام پر 7.5 ملین فالوورز ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔