اسلام آباد (آئی پی ایس )نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان وسابق ممبر قومی اسمبلی میاں محمد اسلم نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی حکومت داخلی اور خارجی محاذوں پر بری طرح ناکام ہو چکی ہے، پی ٹی آئی نے عوام کو مایوسی کے علاوہ اور کچھ نہیں دیا۔ کسی بھی حکومت کو اپنی اہلیت ثابت کرنے کے لیے دو ڈھائی برس کا عرصہ کافی ہوتا ہے، مگر پی ٹی آئی کو پورے تین سال ہونے کو ہیں جب کہ ایک صوبہ میں اس کی حکومت کو آٹھ برس ہو چکے ہیں، انھوں نے کہا حکمران بتائیں کہ انھوں نے اس دورانیے میں عوام کی فلاح کے لیے کیا اقدامات اٹھائے؟ ۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے یونین کونسل تر نو ل اور ایف الیون کے دورے کے موقع پر معززین علاقہ سے گفتگو کر تے وہ ئے کیا ۔میاں محمد اسلم نے کہا اگر قوم چاہتی ہے کہ ملک سے غربت اور بدامنی کا خاتمہ ہو اور لوگوں کو تعلیم ، صحت اور روزگار کی سہولتیں ملیں تو اسے اسلامی قیادت کا ساتھ دینا ہوگا ، جماعت اسلامی ملک وقوم کو متبادل قیادت فراہم کرسکتی ہے، جماعت اسلامی بوسیدہ نظام اور آزمودہ چہروں سے مایوس عوام کے لیے ا مید کی کر ن ہے، انھوں نے کہاجماعت اسلامی براسراقتدار آکر ملک کو روشن اور تر قی یا فتہ ملک بنائے گی ، عوام آئندہ انتخابات میں جماعت اسلامی کو خدمت کا موقع دیں۔
حکومت داخلی اور خارجی محاذوں پر ناکام ہو چکی،میاں اسلم
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
