ہومپاکستانوفاقی محتسب کی 9 مئی کے واقعہ میں گرفتار خواتین کی جنسی زیادتی کی میڈیا رپورٹس کی تردید

وفاقی محتسب کی 9 مئی کے واقعہ میں گرفتار خواتین کی جنسی زیادتی کی میڈیا رپورٹس کی تردید

سلام آباد(آئی پی ایس )وفاقی محتسب برائے تحفظ خواتین انسدادہراسیت فوزیہ وقار کے سینٹرل جیل کوٹ لکھپت، لاہور کے دورہ کے دوران 9 مئی کے واقعہ میں گرفتار خواتین نے جنسی زیادتی کی میڈیا رپورٹس کی تردید کی ہے اور پولیس یا جیل کے عملے کی طرف سے کسی بھی طرح کی جنسی یا کسی قسم کی ہراسگی ا کی نفی کی ہے۔ منگل کو وفاقی محتسب برائے تحفظ خواتین انسدادہراسیت کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وفاقی محتسب برائے تحفظ خواتین انسدادہراسیت فوزیہ وقار نے سینٹرل جیل کوٹ لکھپت، لاہور میں خواتین قیدیوں کے ساتھ سلوک کی تحقیقات کے لئے ایک جائزہ لیا۔ کام کی جگہ پرہراسگی کاشکار خواتین کے تحفظ کے لئے وفاقی محتسب ایک خود مختار ادارہ ہے جو خواتین کے حقوق اور وقار کے تحفظ کے لئے وقف ہے۔

یہ ادارہ چھان بین کرتا ہے، اور ہراساں کرنے اور امتیازی سلوک کے خلاف قوانین کی خلاف ورزی پر جرمانے عائد کرتا ہے۔ اس جائزہ کا مقصد خواتین قیدیوں کی گرفتاری، پولیس حراست اور قید کے دوران ہراساں کئے جانے اوربدسلوکی کے کسی بھی واقعہ کی نشاندہی کرنا تھا۔وفاقی محتسب نے خواتین کی گرفتاری اور حراست کے طریقہ کار اور حالات کا جائزہ لینے کے لئے آئی جی پولیس اور آئی جی جیل خانہ جات، پنجاب سے ملاقات کی۔ آئی جی پولیس نے محتسب کو پولیس کے طریقہ کار جیسا کہ خواتین کے شکایتی مراکزاور تحفظ مراکز سے آگاہ کیا جو تشدد کا شکار خواتین، معذور افراد اور خواجہ سراں کو مدد فراہم کرتے ہیں۔ آئی جی جیل خانہ جات نے خواتین قیدیوں کے علاج اور سہولیات کے بارے میں جامع معلومات فراہم کیں جن میں علیحدہ عمارتیں (جیل کے اندر)، خواتین کے لئے مخصوص عملہ، رہائش کے حالات، مہارتوں کی نشوونما، صرف داخلی دروازے پر کیمرے اور شکایت سے نمٹنے کا طریقہ کار جو مرکزی طور پر آئی جی آفس میں واقع ہے۔

اپنے دورے اور ملاقاتوں میں وفاقی محتسب برائے تحفظ خواتین انسدادہراسیت فوزیہ وقار کوپولیس یا جیل کے عملے کی طرف سے جسمانی تشدد یا جنسی طور پر ہراساں کئے جانے کاکوئی ثبوت نہیں ملا اور نہ ہی کوئی رپورٹ موصول ہوئی۔ انہوں نے 9 مئی کے واقعات کے بعد گرفتار ہونے والی 21 خواتین قیدیوں کا خصوصی طور پر انٹرویو کیا تاکہ کسی بھی قسم کی ہراسانی کے بارے میں دریافت کیا جا سکے۔ انہوں نے جنسی زیادتی کی میڈیا رپورٹس کی تردید کی اور پولیس یا جیل کے عملے کی طرف سے کسی بھی طرح کی جنسی یا دوسری قسم کی ہراسانی کی نفی کی تاہم انہوں نے خواتین پولیس اہلکاروں کی موجودگی کے باوجود مرد پولیس افسران کی گرفتاریوں، رات گئے چھاپوں کے دوران غیر ضروری گھسیٹنے، گرفتاریوں کے دوران پولیس کی جانب سے وارنٹ گرفتاری پیش نہ کرنے اور جیل میں وکلا تک محدود رسائی سے متعلق مسائل کو اجاگر کیا۔

انہوں نے خواتین کی سیاسی سرگرمیوں کے بارے میں تضحیک آمیز ریمارکس اور سوالات کی بھی اطلاع دی، جو پولیس حکام کی طرف سے صنفی دقیانوسی تصور اور غیر حساسیت کے مترادف ہے جو کہ عوامی زندگی میں خواتین کی مکمل شرکت کے لیے آئینی دفعات کے خلاف ہے۔خواتین قیدیوں نے جیل کے حالات اور سہولیات پر اطمینان کا اظہار کیا۔ خاص طور پر، 9 مئی کے واقعات کے بعد گرفتار ہونے والوں کو جیل کے عملے کی طرف سے بدسلوکی یا بے عزتی کی کوئی شکایت نہیں تھی۔ تاہم جائزہ کے دوران جیل کے اندر موجود شکایت کے نظام میں خامیوںکا انکشاف ہوا ۔ خواتین قیدیوں کو بھی ان کے حقوق یا جیل کے قوانین کے بارے میں مناسب طور پر آگاہ نہیں کیا گیا ۔انہوں نے صفائی کی نامناسب صورتحال کی شکایت کی ۔وفاقی محتسب نے ان نتائج کی روشنی میں سامنے آنے والے مسائل کو حل کرنے کے لئے سفارشات کا ایک مجموعہ پیش کیا ہے

جس میں خواتین اہلکاروں کے ذریعے گرفتاریوں کو یقینی بنانا، قانونی مشیر تک رسائی کو تیز کرنے کے طریقہ کار کی اجازت دی گئی ہے اور ان خواتین کے لئے قانونی مشیر تک رسائی فراہم کرنے کا طریقہ کار وضع کیا گیا ہے جو اس کی استطاعت نہیں رکھتیں، پولیس اور جیل کے نظام دونوں میں شکایات سے نمٹنے کے موثر طریقہ کار کو ترتیب دینا، جیلوں کے قوانین تک رسائی اور پولیس اور جیل کے عملے کے لئے صنفی حساس تربیتی پروگراموں کا انعقادشامل ہیں۔ وفاقی محتسب کام کی جگہ پر خواتین کو ہراساں کرنے کے خلاف تحفظ 2010 ایکٹ (ترمیم 2022) کے تحت جیلوں میں یا پولیس کے ذریعے خواتین کو ہراساں کئے جانے کی نگرانی کرے گا۔ا

ن سفارشات کے نفاذ سے خواتین قیدیوں کے لئے ایک زیادہ مساوی اور انسانی ماحول پیدا کرنے میں مدد ملے گی جہاں فوجداری انصاف کے نظام میں خواتین کے حقوق، فلاح و بہبود اور وقار کو برقرار رکھا جا سکتا ہے ،اس حوالہ سے اسلام آباد ہائی کورٹ اور وزارت انسانی حقوق کی طرف قائم کئے گئے عملدرآمد کمیشن کو جیلوں کی باقاعدگی سے نگرانی کرنی چاہئے، یہ اس بات کو یقینی بنائے گا کہ قیدیوں کے ساتھ بین الاقوامی کنونشنوں کی توثیق کے مطابق ریاست پاکستان کی ذمہ داریوں کے مطابق برتا کیا جائے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔