ہومبریکنگ نیوزدوسال میں علاقے کی تقدیر بدل جائیگی، مریم نواز کا تلہ گنگ کو ضلع بنانے کا اعلان

دوسال میں علاقے کی تقدیر بدل جائیگی، مریم نواز کا تلہ گنگ کو ضلع بنانے کا اعلان

لاہور(آئی پی ایس )وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے تلہ گنگ کو ضلع بنانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ علاقے میں ڈپٹی کمشنر اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) بھی تعینات کیے جائیں گے، جبکہ تلہ گنگ کی ترقیاتی ضروریات کے لیے 2 ارب روپے فراہم کیے جا رہے ہیں۔تلہ گنگ میں خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ انہوں نے ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او کے انٹرویوز بھی کرلیے ہیں اور کل سے تلہ گنگ میں ضلعی انتظامیہ اپنا کام شروع کردے گی۔

انہوں نے کہا کہ تلہ گنگ کو ضلع بنانے کا وعدہ کیا گیا تھا، تاہم جھوٹے وعدے کرنے والے اب پیچھے رہ گئے ہیں اور تاریخ نے انہیں ملیامیٹ کردیا ہے۔وزیراعلی پنجاب کا کہنا تھا کہ تلہ گنگ میں 300 کلومیٹر سڑکیں تعمیر کی گئی ہیں اور انہوں نے پہلے کبھی اس علاقے کو اتنا خوبصورت نہیں دیکھا۔ نواز شریف کی بیٹی نے تلہ گنگ کے عوام کی خدمت کی ہے اور علاقے کی ترقی کے لیے مزید اقدامات کیے جائیں گے۔

مریم نواز نے علاقے میں پانی کی قلت کو بڑا مسئلہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ٹمن ڈیم مکمل کردیا گیا ہے، جبکہ دیگر ڈیم بھی تعمیر کیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ 2 سال میں تلہ گنگ کی تقدیر مزید بدلے گی اور وہ علاقے کے عوام کی زندگیوں میں بہتری لانے کے بعد یہاں سے جائیں گی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔