ہومبریکنگ نیوزامریکی حملے دوبارہ شروع ہوئے تو ایران کے پاس مزید سرپرائزز موجود ہیں، ایران کی وارننگ

امریکی حملے دوبارہ شروع ہوئے تو ایران کے پاس مزید سرپرائزز موجود ہیں، ایران کی وارننگ

تہران (آئی پی ایس )ایران نے امریکا کو خبردار کیا ہے کہ اگر بڑے پیمانے پر فوجی حملے دوبارہ شروع کیے گئے تو امریکا کے لیے مزید سرپرائزز موجود ہیں۔غیر ملکی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ ایران گزشتہ ایک سال سے خاموش نہیں بیٹھا بلکہ اس دوران اپنی تیاریوں اور صلاحیتوں میں اضافہ کرتا رہا ہے۔

ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ امریکا اور ایران کے درمیان پاکستان اور قطر کے ذریعے پیغامات کا تبادلہ بدستور جاری ہے، تاہم سفارتی رابطوں کی رفتار گزشتہ مذاکراتی ادوار کے مقابلے میں سست ہوگئی ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ امریکا کی جانب سے مختلف تجاویز پیش کی جاتی ہیں امریکی تجاویز پر غور کیا جا رہا ہے اور سفارتی رابطوں کا سلسلہ مکمل طور پر ختم نہیں ہوا۔

ایرانی سفیر نے واضح کیا کہ اگر امریکا نے ایران کے خلاف دوبارہ بڑے پیمانے پر فوجی کارروائی شروع کی تو تہران اس کا جواب دینے کے لیے تیار ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ایران نے گزشتہ ایک سال کے دوران خود کو ممکنہ حالات کے لیے تیار کیا ہے اور اس کے پاس ایسے مزید سرپرائزز موجود ہیں جن کا امریکا کو اندازہ نہیں۔

امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی برقرار ہے اور دونوں ممالک کے درمیان سفارتی رابطوں کے ساتھ بحری محاذ پر بھی تنا بڑھ رہا ہے۔ امریکا کی ایران کے خلاف بحری ناکہ بندی کے تناظر میں خطے کی صورتحال مزید حساس ہو گئی ہے جبکہ پاکستان اور قطر سفارتی رابطوں میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔