ہومبریکنگ نیوزمولانا فضل الرحمان کے بیٹے اسجد محمود رہا، رہائش گاہ پہنچ گئے

مولانا فضل الرحمان کے بیٹے اسجد محمود رہا، رہائش گاہ پہنچ گئے

اسلام آباد (آئی پی ایس )جمعیت علما اسلام (جے یو آئی) ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے بیٹے اسجد محمود رہا کردیے گئے، جس کے بعد وہ واپس اپنی رہائش گاہ پہنچ گئے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ جے یو آئی کے سینئر رہنما کے تھانہ سیکریٹریٹ میں پولیس افسران سے مذاکرات کے بعد اسجد محمود کی رہائی ممکن ہوئی۔

بعد ازاں اسجد محمود نے کہا کہ واپس آگیا ہوں، کارکن پرامن ہوں۔مولانا کی گرفتاری علم نہیں، ان کا اسلام آباد والا گھر خالی گرایا گیا ہے، فیصل کریم کنڈیخیال رہے کہ اس سے قبل جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کی اسلام آباد میں واقع رہائش گاہ کو سیل کر دیا گیا جبکہ وہاں موجود ان کے بیٹے اسجد محمود کو گرفتار کر لیا گیا تھا۔

کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے گھر کے مالک امان اللہ کی گھر کی الاٹمنٹ منسوخ کر دی۔سی ڈی اے کے حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ حکومتی ایجنسیوں نے اطلاع دی ہے کہ امان اللہ غیر ملکی شہری ہیں۔سی ڈی اے کے حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ امان اللہ کا پاکستان کا شناختی کارڈ منسوخ ہو چکا ہے، انہیں 26 نومبر کو سی ڈی اے میں طلبی کا نوٹس بھیجا گیا تھا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔