ہومبریکنگ نیوزسابق وزیر پیر نورالحق قادری کو گرفتار کرنے کا حکم جاری

سابق وزیر پیر نورالحق قادری کو گرفتار کرنے کا حکم جاری

پشاور(سب نیوز )تحریک انصاف کے رہنما سابق وفاقی وزیر پیر نورالحق قادری کو گرفتار کرنے کا حکم جاری کردیا گیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر خیبر عبدالناصر نے سابق وفاقی وزیر پیر نورالحق قادری کو تین ایم پی او کے تحت گرفتار کرنے کا حکم نامہ جاری کردیا ہے۔حکم نامے کے مطابق وفاقی وزیر پیر نورالحق قادری نے ریاستی اداروں کے خلاف تقاریر کرتے ہوئے ملک کی پر امن فضا اور باہمی رواداری کو نقصان پہنچایا ہے اور انہوں نے بڑے پیمانے پر شہریوں کو غیر یقینی صورتحال پیدا کرنے کے لئے اکسایا ہے۔

حکم نامے کے مطابق سابق وفاقی وزیر پیر نورالحق قادری کو گرفتار کرکے 30 روز تک سنٹرل جیل پشاور میں رکھا جائے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز پیر نورالحق قادری کے خلاف مقدمہ لنڈی کوتل میں درج کیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ سابق وفاقی وزیر کے خلاف مقدمہ جمرود کے علاقے شاکس کے رہائشی نے 22 جون کو درج کروایا۔ نور الحق قادری کے خلاف درج مقدمے میں کہا گیا ہے کہ سابق وفاقی وزیر مذہبی امور نے شہریوں کو اداروں کیخلاف اکسایا، ان کے خلاف کارروائی کی جائے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔