ہومبریکنگ نیوزپاکستان تحریک انصاف کی ایک اور اہم وکٹ گرگئی،اہم رہنما پارٹی چھوڑ گئے

پاکستان تحریک انصاف کی ایک اور اہم وکٹ گرگئی،اہم رہنما پارٹی چھوڑ گئے

لاہور(سب نیوز )سنٹرل ایگزیکٹو کونسل کے ممبر رکن اور قومی اسمبلی حلقہ این اے 94 خوشاب سے ملک احسان اللہ ٹوانہ نے بھی تحریک انصاف کو خیر باد کہہ دیا۔احسان اللہ ٹوانہ نے سوشل میڈیا پر پارٹی سے علیحدگی کا اعلان کیا، احسان اللہ ٹوانہ کا کہنا تھا کہ خرابی صحت کی وجہ سے پارٹی کے لیے خدمات سر انجام نہیں دے سکتا،9مئی کے واقعات کی سخت مذمت کرتا ہوں۔

خیال رہے کہ تین دن قبل سابق وفاقی وزیر غلام سرور نے بھی پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان کردیا تھا، غلام سرور کا کہنا ہے کہ مجھے اور خاندان کو سیاست میں 50 سال ہوگئے ہیں، یادگار شہدا اور جی ایچ کیو، کور کمانڈر ہاوس پر حملہ کرنے والے دشمنی کے مرتکب ہوئے، اداروں کے ساتھ محاذ آرائی کی بھی مذمت کرتا ہوں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔