ہومبریکنگ نیوزچوہدری سرور کا دبنگ اعلان ،، جنوبی پنجاب صوبے کی تحریک چلانے کا عندیہ دیدیا

چوہدری سرور کا دبنگ اعلان ،، جنوبی پنجاب صوبے کی تحریک چلانے کا عندیہ دیدیا

لاہور(سب نیوز )سابق گورنر پنجاب چوہدری سرور نے کہا ہے کہ پاکستان میں نئے صوبے بننے چاہئیں،جنوبی پنجاب کیساتھ نا انصافی ہوئی ہے،نئے صوبے کی تحریک چلائوں گا،وسیب ٹی وی کے پروگرام سیاسی وچار میں میزبان کاشف رفیق سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں تو کہتا ہوں صوبہ پوٹھاہار بھی بننا چاہئے،جنوبی پنجاب صوبہ تحریک چلائیں ، قیادت کروں گا،اپنی جماعت میں کسی کو چور ڈاکو نظر نہیں آتے،دوسروں پر تنقید نہیں، اپنی اصلاح کریں،جمہوریت اور معیشت کے نئے میثاق ہو سکتے ہیں، پوری قوم نے 9 مئی کے واقعات کی مذمت کی ،پاکستان کے عوام اپنی مسلح افواج کے ساتھ کھڑے ہیں مسلح افواج ملکی، قومی سلامتی کی ضامن ہیں،اوورسیز چیئرمین پی ٹی آئی کے کہنے پر کچھ بھی کر دیں؟

خان صاحب کے کہنے پر اوورسیز ترسیلات نہیں روکیں گے،پاکستان ایک امیر ملک ہے، ہمارے حکمران امریکہ کو دے دیں تو وہ بھی دیوالیہ ہو جائے،پنجاب کی گورنر پنجاب چھوڑنے کا فیصلہ 6 ماہ بعد ہی کر لیا تھا،مجھے بتاتے میں نے آخر کیا غلط کام کیا تھا؟چیئرمین PTI نے پنجاب کو تباہ و برباد کر دیا،استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت بارے کچھ نہیں کہوں گا،سیاسی عدم استحکام نے معیشت کو تباہ کیا،اوورسیز کو اقلیتوں کی طرز پر پارلیمنٹ میں نمائندگی دی جائے،مریم نے ٹوئٹ کیا اور بلاول نے طنز؛ چوہدری سرور پیپلزپارٹی کے ساتھ پرانا رشتہ ہے،ق لیگ کو استحکام پاکستان پارٹی سے کوئی خطرہ نہیں،استحکام پاکستان پارٹی کا فائدہ ن لیگ کو ہوگا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔