ہومبریکنگ نیوزعالمی بینک نے پاکستان پر ڈالروں کی’’ بارش‘‘ کردی

عالمی بینک نے پاکستان پر ڈالروں کی’’ بارش‘‘ کردی

واشنگٹن (سب نیوز) عالمی بینک کے ایگزیکٹو بورڈ نے پاکستان کیلئے 20 کروڑ ڈالرز کی مالی اعانت کی منظوری دے دی۔

اعلامیہ کے مطابق عالمی بینک کی جانب سے ملنے والی 20 کروڑ ڈالرز کی رقم خیبرپختونخوا کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں بحالی کے کاموں پر خرچ ہوگی، 2022ء میں صوبہ میں سیلاب سے ہوئی تباہی کے ازالے کیلئے فنڈز دیے گئے ہیں۔

ضم شدہ اضلاع میں پانی کی فراہمی، دیہی سڑکوں اور زراعت کے منصوبوں پر فنڈز خرچ کیے جائیں گے، مزید برآں موسمیاتی تبدیلی سے مقابلہ کرنے کی استعداد بہتر کرنے کیلئے رقم خرچ کی جائے گی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔