ہومتازہ ترینضلع خیبر میں زمینی تنازعہ پر فائرنگ،چار افراد قتل

ضلع خیبر میں زمینی تنازعہ پر فائرنگ،چار افراد قتل

پشاور(سب نیوز)ضلع خیبر کی تحصیل باڑہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے چار افراد جاں بحق ہوگئے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ زمینی تنازعے پر پیش آنے کا بتایا جاتا ہے، چاروں افراد موقع پر جاں بحق ہو گئے تھے۔

پولیس کے مطابق پوسٹ مارٹم کے لئے چاروں لاشوں کو تحصیل ہیڈکوارٹر ڈوگرہ اسپتال منتقل کردیا گیا جب کہ جائے وقوعہ پر پہنچ کر تفتیش شروع کردی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔