کوئٹہ(نیوزڈیسک) سینئر وکیل عبدالرزاق شر کے قتل کا مقدمہ چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف درج کرلیا گیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق گزشتہ روز سپریم کورٹ کے وکیل عبدالرزاق کو کوئٹہ میں قتل کردیا گیا تھا، جس کا مقدمہ شہید جمیل کاکڑ تھانہ میں درج کیا گیا ہے۔مقدمہ مقتول وکیل کے بیٹے کی مدعیت میں قتل اور دہشت گردی ایکٹ سمیت دیگردفعات کے تحت درج کیاگیا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز کوئٹہ کے ائرپورٹ روڈ عالم چوک پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے سپریم کورٹ کے وکیل عبدالرزاق شر کو قتل کردیا تھا۔
وزیراعظم کے معاون خصوصی عطا تارڑ نے پریس کانفرنس میں بتایا تھا کہ وکیل عبدالرزاق چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف سنگین غداری کیس کے وکیل اور درخواست گزار تھے۔
چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف قتل کا مقدمہ درج
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
