سیالکوٹ (سب نیوز) پولیس نے مہندی کی تقریب کے دوران بھگدڑ میں جاں بحق ہونے والے نوجوان کے بہنوئی کو دھمکیاں دینے کے مقدمے میں انصر جٹ المعروف ٹک ٹاکر مسٹر پتلو کو گرفتار کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق سیالکوٹ کے علاقے صدر میں ڈسکہ پولیس نے مسٹر پتلو کو گرفتار کرنے کی تصدیق کی، پولیس کے مطابق مسٹر پتلو پر مہندی کے واقع میں جاں بحق ہونے والے نوجوان ریحان کے بہنوئی کی مدعیت میں مقدمہ درج تھا۔مدعی کے مطابق قتل کے مقدمے میں نامزد ملزمان کی جانب سے مدعی اور اہلخانہ کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں، ایف آئی آر میں مسٹر پتلو اور بھائی کاشف بشیر کو نامزد کیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق مسسٹر پتلو پر پہلے ہی دفعات 149، 148، 109، 188، 440، 431 اور 322 سمیت دیگر دفعات میں مقدمے پر عبوری ضمانت پر ہے جبکہ مدعی کے مطابق قتل کے مقدمے کی پیروی سے روکنے کے لیئے مبینہ طور پر دباو اور دھمکیاں دی گئیں۔ ایف آئی آر میں لکھا گیا ہے کہ پولیس نے درخواست گزار کی تحریری درخواست پر مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی اور ملزم کو گرفتار کرلیا۔
سیالکوٹ واقعے میں جاں بحق نوجوان کے بہنوئی کو دھمکیاں دینے کے الزام میں ٹک ٹاکر مسٹر پتلو گرفتار
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
