اسلام آباد(آئی پی ایس )الجزائر کی حکومت نے پولینڈ کے شہر کراکوف میں فائرنگ کے واقعے پر افسوس اور تعزیت کا اظہار کیا ہے، جس کے نتیجے میں متعدد افراد ہلاک اور زخمی ہوئے۔الجزائر کی وزارت خارجہ کے مطابق، وزیر مملکت برائے امور خارجہ و بیرونِ ملک مقیم الجزائر کی کمیونٹی کے انچارج، سفیان شعیب نے پیر 9 نومبر 2026 کو الجزائر میں پولینڈ کے سفارت خانے کا دورہ کیا اور الجزائر کی حکومت کی جانب سے تعزیتی کتاب میں اپنے تاثرات قلم بند کیے۔اس موقع پر انہوں نے فائرنگ کے المناک واقعے میں جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین اور زخمیوں سے اظہارِ ہمدردی کیا۔
کراکوف میں فائرنگ کا واقعہ:الجزائر کا پولینڈ سے اظہار افسوس
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
