ہومبریکنگ نیوزمونس الہی پر منی لانڈرنگ کا مقدمہ درج، ایف آئی اے کا ریڈ نوٹس جاری کرانے کا فیصلہ

مونس الہی پر منی لانڈرنگ کا مقدمہ درج، ایف آئی اے کا ریڈ نوٹس جاری کرانے کا فیصلہ

لاہور:وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) لاہور نے سابق وفاقی وزیر و پاکستان تحریک انصاف کے رہنما مونس الہی کیخلاف منی لانڈرنگ کا مقدمہ درج کرلیا۔مقدمہ منی لانڈنگ اور رشوت کی دفعات کے تحت درج کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ مونس الہی نے بطور وفاقی وزیر آبی ذخائر کے منصوبوں میں اربوں روپے کی کرپشن کی۔

ایف آئی آر کے متن کے مطابق مونس الہی نے کروڑوں روپے رشوت کی مد میں وصول کیے اور انہوں نے کرپشن اور رشوت ستانی سے کمائی گئی رقم کی منی لانڈرنگ کی۔ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ مونس الہی نے فرنٹ مین کے ذریعے اپنی فیملی اور دیگر ملزمان کے اکانٹس میں رقوم جمع کرائیں، ملزم نیاکانٹس میں تقریبا 121.65 ملین جمع کرائے، تمام رقوم 2019 سے 2022 میں جمع کرائی گئیں۔

ذرائع کے مطابق ایف آئی اے نے مونس الہی کے خلاف ریڈ نوٹس جاری کرانے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔ خیال رہے کہ مسلم لیگ (ق) چھوڑ کر پی ٹی آئی میں شامل ہونے والے مونس الہی ان دنوں بیرون ملک ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔