اسلام آباد (سب نیوز)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور گردونواح میں بارش کے ساتھ شدید ژالہ باری ہوئی ہے، مختلف علاقوں میں اولے پڑنے سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا جبکہ گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا۔
اسلام آباد اور راولپنڈی میں آج تیز ہواوں، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی، جبکہ بعض علاقوں میں شدید ژالہ باری بھی ہوئی۔ شدید ژالہ باری کے باعث مختلف علاقوں میں گاڑیوں کو نقصان پہنچنے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں، جبکہ شہریوں نے اچانک ہونے والی بارش اور ژالہ باری کے مناظر کی ویڈیوز بھی بنائیں۔بارش اور ژالہ باری کے باعث موسم خوشگوار ہوگیا، تاہم تیز ہواوں اور شدید بارش کے باعث شہریوں کو آمدورفت میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں طوفانی بارش، شدید ژالہ باری سے گاڑیوں کو نقصان
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
