ہومتازہ تریناسحاق ڈار کی عباس عراقچی سے ملاقات ، مذاکرات، سفارت کاری اور مسلسل روابط کی اہمیت پر زور

اسحاق ڈار کی عباس عراقچی سے ملاقات ، مذاکرات، سفارت کاری اور مسلسل روابط کی اہمیت پر زور

نیویارک (سب نیوز)اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر پاکستان کے نائب وزیرِاعظم اور وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی سے ملاقات کی۔
پاکستانی دفترِ خارجہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں کہا ہے کہ دونوں رہنماوں نے پاکستان ایران دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا اور علاقائی و بین الاقوامی پیش رفت پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
اس موقع پر اسحاق ڈار نے خطے میں امن اور استحکام کے فروغ کے لیے مکالمے، سفارت کاری اور مسلسل رابطوں کی اہمیت پر زور دیا۔ بیان کے مطابق دونوں فریقوں نے باہمی رابطے برقرار رکھنے اور مختلف امور پر قریبی مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔