اسلام آباد:وفاقی وزیر توانائی انجینیئر خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ 9 جون کو پیش ہونے والے وفاقی بجٹ میں نئے انتخابات کیلئے بھی رقم رکھی جارہی ہے، ملک میں انتخابات ایک ساتھ ہوں گے۔
وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر نے کہا کہ آئین کے مطابق انتخابات 10 نومبر سے آگے نہیں جانے چاہئیں، انتخابات کی راہ میں رکاوٹیں دور ہورہی ہیں۔
