ہومبریکنگ نیوزڈالر کی اونچی اڑان ،روپے کی بے قدری

ڈالر کی اونچی اڑان ،روپے کی بے قدری

کراچی(سب نیوز)امریکی ڈالر نے آج صبح کاروبار کے آغاز میں اڑان بھری ہے تاہم یہ اپنی قدر میں چند پیسے ہی کا اضافہ کر سکا ہے۔

انٹر بینک میں ڈالر 11 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 286 روپے 30 پیسے کا ہو گیا۔

ڈالر گزشتہ روز انٹربینک میں286 روپے 19 پیسے پر بند ہوا تھا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا مثبت رجحان دیکھنے میں آ رہا ہے۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 175 پوائنٹس کے اضافے سے 41 ہزار 843 پر آ گیا۔

گزشتہ روز 100 انڈیکس 41 ہزار 667 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔