ہومبریکنگ نیوزاسلام آباد ہائی وے پر ٹریفک حادثہ، 4 افراد جاں بحق

اسلام آباد ہائی وے پر ٹریفک حادثہ، 4 افراد جاں بحق

اسلام آباد(سب نیوز) اسلام آباد ہائی وے پر کاک پل کے قریب ٹرک کی ٹکر لگنے سے کار کھائی میں جا گری، حادثے میں 4 فراد جاں بحق جبکہ 3 زخمی ہوئے۔

تفصیلات اسلام آباد ہائی وے پر کاک پل کے قریب ٹریفک حادثہ پیش آیا ہے جس میں 4 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے، تیزرفتار ٹرک نے 2 گاڑیوں کو ٹکر ماری، 3 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

ترجمان ریسکیو کے مطابق ٹرک کی ٹکر لگنے کے باعث ایک گاڑی کھائی میں جاگری، امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔