Wednesday, May 20, 2026
ہومبریکنگ نیوزچوہدری سرور ، سردار تنویر ملاقات ، ق لیگ میں شمولیت کی دعوت،چوہدری شجاعت سے ملاقات طے

چوہدری سرور ، سردار تنویر ملاقات ، ق لیگ میں شمولیت کی دعوت،چوہدری شجاعت سے ملاقات طے

اسلام آباد:چوہدری سروسر اور سردار تنویر الیاس کی ملاقات،سیاسی معاملات پر گفتگو کی گئی،اس موقع پر چوہدری سرور نے کہا کہ 9کے واقعات کی سب نے مذمت کی،ا فواج پاکستان سے یکجہتی کی ہے ، حکومت بے گناہوں کو چھوڑ دے،ہم نے ملاقات میں ملکی حالات پر غور کیا ہے ، اکٹھے ملکر بحران سے نکال سکتے ہیںملک کے مفاد پہلے ہیں پارٹی بعد میں آتی ہے ،مہنگائی اور بے روزگاری پر تشویش ہے،

ڈا لر آوٹ آف کنٹرول ہو گیا ہے ،اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سردار تنویر الیاس خان نے کہا کہ چوہدری سرور انتہای متحرک کردار ادا کر رہے ہیں،سیاسی عدم استحام سے معیشت تباہ ہو چکی ہے،اس وقت تمام سیاسی جماعتیں اکٹھی ہو کر سوچیں کہ مسال کا حل کیسے کیا جا سکتا ہے ،ہم دونوں تحریک انصاف میں تھے، ہم صرف پاکستانی ہیںہم دیکھ رہے اکٹھے چل کر کیسے ملکر قوم کیلئے بہتری لا سکتے ہیںہم افواج پاکستان کے مورال بلند کرنے کیلئے رول ادا کریں گے ،کل ہماری چوہدری شجاعت سے ملیں گے ۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔