اسلام آباد:آڈیو لیک کمیشن کے قیام کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے پر رہنما مسلم لیگ ن پرویز رشید نے عمران خان کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔ ایک بیان میں ردعمل دیتے ہوئے پرویز رشید کا کہنا تھا کہ آڈیو لیک کمیشن کا قیام چیلنج کرنا عمران خان کے ‘ڈان’ اور ‘سسلین مافیا’ ہونے کی تصدیق ہے۔ پرویز رشید کا کہنا تھا کہ کسی بھی جرم کی تفتیش سے فرار کے راستے تلاش کرنا اعتراف جرم کے مترادف ہے، عمران کا خوف بتا رہا ہے کہ ان کے سازشی و سہولت کار بے نقاب ہونے جا رہے ہیں۔
آڈیو لیک کمیشن کو چیلنج کرنا عمران خان کے سسلین مافیا ہونے کی تصدیق ہے: پرویز رشید
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
