اسلام آباد،جہانگرترین کے حمایتی ارکان اسمبلی نے وزیراعظم کو خط لکھ دیا ۔خط کے متن کے مطابق جہانگیر ترین پارٹی کا اثاثہ ہیں ، جہانگرترین نے پارٹی کے لیے بہت کام کیا ۔ارکان اسمبلی کے خط کے متن کے مطابق جہانگیر ترین کیساتھ زیادتی ہورہی ہے ، جہانگیر ترین کی وجہ سے پارٹی جے دیگر ارکان بھی پریشانی کا شکار ہیں ، ہمیں ملاقات کا وقت دیا جائے ۔خط میں کہا گیا کہ ہم ملاقات کرکے اپنے احساسات اور حقائق سے آگاہ کرنا چاہتے ہیں ۔سب نیوز کو موصول دستاویزات کے مطابق وزیراعظم کو 6ایم این ایز اور 13ایم پی ایز نے خط پر دستخط کیے، ارکان اسمبلی نے مطالبہ کیا کہ جہانگیر ترین کے معاملے پر غیر جانبدار تحقیقات کرائیں۔


