کارکن اپنی جدوجہد کو جاری رکھیں،اورنگزیب خان
چوہدری محمد یسین گروپ بھاری اکثریت سے کامیاب ہو گا،راجہ شاکر زمان کیانی
سی ڈی اے مزدور یونین چوہدری محمد یسین گروپ کے مرکزی عہدیداران کے اجلاس سے قائدین کا خطاب
اسلام آباد (آئی پی ایس)سی ڈی اے مزدور یونین چوہدری محمد یسین گروپ انتخابی نشان چاند ستارہ کے مرکزی عہدیداران،اراکین مشاورتی کونسل اور ڈائریکٹوریٹس کے نمائندوں کا مشاورتی اجلاس سی ڈی اے مزدور یونین کے مرکزی الیکشن آفس ستارہ مارکیٹ جی سیون میں منعقد ہوا،اجلاس میں ملازمین کی کثیر تعدادنے شرکت کی اس موقع پر مزدور یونین کے قائد چوہدری محمد یسین،اورنگزیب خان،راجہ شاکر زمان کیانی،علی اصغر مانی بٹ،سردار محمد آصف،سید مقبول حسین شاہ،راجہ محمد رفیق،کلیم عباسی،سردارنسیم ممتاز،سلیم بھٹی،راجہ رئیس،وارث دلیپ،سید ضمیر شاہ کاظمی،لالہ عزت خان،سید ظفر شاہ،اشفاق گجر،طارق آفریدی،عمران عباسی سمیت دیگر عہدیداران نے خطاب کیا،سی ڈی اے مزدور یونین کے قائدین نے اپنے خطاب میں سی ڈی اے مزدور یونین کے تمام عہدیداران اور کارکنوں کی محنت کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ سی ڈی اے مزدور یونین چوہدری محمد یسین گروپ کے عہدیداران اور کارکن جس لگن سے اپنی تنظیم کی کامیابی کے لیے دن رات محنت کر رہے ہیں وہ قابل تعریف ہے اور ہم تمام عہدیداران اور ڈائریکٹوریٹس کے نمائندگان سے توقع رکھتے ہیں کہ وہ سی ڈی اے میں ریفرنڈم کے انعقاد تک اپنی تنظیم کی کامیابی کے لیے اپنی جدوجہد کو مزید تیز کرتے ہوئے کامیابی سے ہمکنار کریں گے،رمضان المبارک کی آمد اور کورونا ایس اوپیز کا مکمل خیال رکھتے ہوئے وہ سی ڈی اے میں کام کرنے والے اپنے ہر ورکر تک سی ڈی اے مزدور یونین کا پیغام پہنچائیں گے تاکہ آئندہ ریفرنڈم میں مزدور یونین بھاری اکثریت سے کامیاب ہو،آج ہمارے مخالفین صرف اور صرف الزامات اور جھوٹے پروپگنڈے کی سیاست پر ملازمین کو ایک بار پھر بیوقوف بنانے کی کوشش کر رہے ہیں لیکن سی ڈی اے مزدور یونین کے ہر جیالے ورکرنے مزدور یونین کی کارکردگی کو اپنا بیانیہ جو حقیقت پر مبنی ہے ہر ملازم تک پہنچانا ہے اور جو نئے دوست احباب اور دیگر یونینز کے عہدیداران ہماری تنظیم میں شامل ہوئے ہیں ان کو ہم نے اپنے گھر مزدور یونین میں عزت کا مقام دینا ہے اور ان دوستوں کی مشاورت سے ملازمین کی فلاح و بہبود کے لیے بہتر سے بہتر منشور پیش کرنا ہے تاکہ کامیابی کے بعد سی ڈی اے مزدوریونین اپنی کارکردگی کے حوالے سے ایک بارپھر ایک نئی تاریخ رقم کر سکے۔
سی ڈی اے مزدور یونین کے محنت کشوں جیالوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، چوہدری محمد یسین
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
