لاہور: ممنوعہ فنڈنگ کیس میں وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے اسد عمر کو 14 اپریل کو طلب کرلیا۔اسد عمر کو ایف آئی اے لاہور آفس میں پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ایف آئی اے ذرائع کا کہنا ہے کہ ممنوعہ فنڈنگ سے حاصل رقم سیاسی مہم پر خرچ کی گئی، اسد عمر پارٹی کی سیاسی مہم کے منیجر تھے۔ ایف آئی اے ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی نے غیر ملکی فنڈز کے ذرائع کو ہمیشہ خفیہ رکھا، طلبی نوٹس صدر پی ٹی آئی پنجاب امتیاز شیخ نے وصول کیا۔
ممنوعہ فنڈنگ کیس: ایف آئی اےنے اسد عمر کو 14 اپریل کو طلب کرلیا
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
