ہومبریکنگ نیوزکشمیر میں حکومت سازی کے حوالے اہم فیصلہ، نواز شریف نے پارٹی پالیسی واضع کردی

کشمیر میں حکومت سازی کے حوالے اہم فیصلہ، نواز شریف نے پارٹی پالیسی واضع کردی

اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) نے کشمیر میں سادہ اکثریت حاصل کرنے کےبعد حکومت سازی کے حوالے اہم فیصلہ کرلیا۔
ذرائع کے مطابق مہاجرین کی نشستوں پر کامیاب ہونے والے لیگی ایم ایل ایز کو کشمیر حکومت کی کابینہ میں نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے جب کہ سربراہ مسلم لیگ (ن) نواز شریف نے حکومت سازی کے لیے پارٹی پالیسی واضع کردی۔
ذرائع نے کہا کہ لیگی رہنماؤں نے پارٹی سربراہ کو مشورہ دیا کہ مہاجرین کی نشستوں پر کامیاب ہونے والے ایم ایل ایز کو کابینہ میں رکھنے سے ریاست کشمیر کے خزانے پر مالی بوجھ بڑھتا ہے۔
وزارت عظمی کے لیے سینئر لیگی رہنماؤں نے مسلم لیگ (ن) کشمیر کے سینئررہنماؤں سے حالیہ دنوں میں ہونے والی ملاقاتوں میں پارٹی پالیسی واضح کردی گئی، مسلم لیگ ن کشمیر کے سینئر رہنماؤں نے بھی وزرات عظمیٰ کی نشست کے لیے لابنگ شروع کردی۔

ذرائع نے کہا کہ کشمیر میں حکومت سازی کےلیے مختصر کابینہ رکھی جائے گی، پارٹی کے سینئر اور تجربہ کار نومنتخب ایم ایل ایز کو کابینہ میں رکھنے کا اصولی فیصلہ کر لیا گیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔