ہومUncategorizedحکومت توہین عدالت کا قانون بدلنے پر غور کر رہی: سینیٹر افنان اللہ

حکومت توہین عدالت کا قانون بدلنے پر غور کر رہی: سینیٹر افنان اللہ

مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر افنان اللہ نے کہا ہے کہ حکومت توہین عدالت کا قانون بدلنے پر غور کر رہی ہے۔سینیٹر افنان اللہ خان نے کہا کہ 58 ٹوبی ختم ہونے کے بعد وزیراعظم کو نکالنے کیلئے توہین عدالت قانون استعمال کیا جارہا ہے۔

دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف نے توہین عدالت معاملے پرقانون سازی کی مخالفت کا اعلان کیا ہے۔ پی ٹی آئی کے سینیٹر اور سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر شہزاد وسیم نے کہا کہ اس حکومت نے پارلیمنٹ کو گھر کی چیز سمجھ لیا ہے، توہین عدالت معاملے پرقانون سازی کی مخالفت کی جائے گی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔