ہومبریکنگ نیوزلندن میں پاکستانیوں کے لیے جائیداد کی ڈیجیٹل منتقلی کی سہولت شروع

لندن میں پاکستانیوں کے لیے جائیداد کی ڈیجیٹل منتقلی کی سہولت شروع

لندن: (سب نیوز) پاکستان ہائی کمیشن لندن نے کہا ہے کہ وزیراعظم کے بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کو جدید سہولیات کی فراہمی اور قونصلر خدمات کے دائرہ کار کو وسعت دینے کے وژن کے تحت پنجاب میں جائیداد کی ڈیجیٹل منتقلی کی سہولت اب براہِ راست پاکستان ہائی کمیشن لندن میں بھی دستیاب ہے۔

پاکستان ہائی کمیشن لندن نے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ اس سہولت کے ذریعے بیرونِ ملک مقیم پاکستانی اب اپنی جائیداد کی منتقلی کے لیے پاور آف اٹارنی، کسی تیسرے فریق یا ایجنٹ کی خدمات حاصل کیے بغیر براہِ راست ڈیجیٹل نظام کے ذریعے انتقال کروا سکتے ہیں۔

بیان کے مطابق یہ نظام بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کے لیے شفاف، تیز رفتار اور کم خرچ ہے، جبکہ اس مقصد کے لیے پاکستان کا سفر کرنے کی ضرورت بھی نہیں رہتی۔پاکستان ہائی کمیشن لندن نے بتایا کہ مسٹر فضل اور ان کے اہلِ خانہ کی جائیداد کی ڈیجیٹل منتقلی کا عمل کامیابی سے مکمل کر لیا گیا ہے، جو اس نئی سہولت کی مؤثر اور کامیاب مثال ہے۔ہائی کمیشن نے اپنے بیان میں اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کو ان کی جائیداد کی براہِ راست اور ڈیجیٹل منتقلی کی سہولت فراہم کرنے کے لیے ہر وقت تیار ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔